کوئٹہ۔ 29 جولائی (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 6دودھ فروشوں سمیت متعددخوراکی مراکز کے مالکان کو جرمانہ کردیا۔ ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارتی کے مطابق منگل کے روز میکانگی روڈ، خدئیداد روڈ، کاسی روڈ اور نجیب اسٹریٹ میں متفرق کھانے پینے کے مراکز کی چیکنگ کی گئی اور1 بیکری شاپ اور آر او پلانٹ سمیت مختلف وجوہات پر متعدد مراکز مالکان جرمانہ …
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد
کوئٹہ۔ 29 جولائی (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 6دودھ فروشوں سمیت متعددخوراکی مراکز کے مالکان کو جرمانہ کردیا۔ ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارتی کے مطابق منگل کے روز میکانگی روڈ، خدئیداد روڈ، کاسی روڈ اور نجیب اسٹریٹ میں متفرق کھانے پینے کے مراکز کی چیکنگ کی گئی اور1 بیکری شاپ اور آر او پلانٹ سمیت مختلف وجوہات پر متعدد مراکز مالکان جرمانہ کیاگیا۔
جرمانہ کردہ بیکری شاپ کے خلاف صفائی ستھرائی کے انتہائی خراب حالات، ورکرز بغیر ماسک و ہیڈ کورز و دستانوں کے، اشیا کو ڈھکنے کیلئے نامناسب انتظامات، شیا کی تیاری میں مضر صحت رنگوں کی آمیزش کی ملاوٹ اور اشیا پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تواریخ ظاہر نہ کرنے پر ایکشن جبکہ آر او پلانٹ قوانین کی خلاف ورزی بوٹلڈ واٹر میں شامل کیے جانے والے معدنیات کے ریکارڈ کی عدم دستیابی، لائسنس نہ ہونے اور فلینگ احاطہ میں صفائی کی خراب صورتحال و پانی بند بوتل میں ایکسپائری تواریخ ظاہر نہ کرنے پر ایکشن لیا گیا۔
لائسنس کی عدم دستیابی و ناقص اشیا خوردونوش کی فروخت پر بی ایف اے حکام کا کوئٹہ کے علاقے ایئرپورٹ روڈ میں کارروائی کرتے ہوئے قوانین کی خلاف ورزی پر 1 بیکنگ یونٹ سمیت مختلف وجوہات پر متعدد مراکز مالکان جرمانہ کیا۔جرمانہ کردہ بیکنگ یونٹ کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، اشیا کو ڈھکنے کے نامناسب حالات، اشیا پیک کرنے میں کیمیکل پرنٹڈ پیپر اخبار کے استعمال، کھلے کوڑے دان، زنگ آلود ریفریجریٹر و ٹریز کے استعمال پر ایکشن جبکہ متعدد مراکز مالکان کے پاس فوڈ بزنس لائسنس موجود نہ ہونے پر ایکشن لیا گیا۔
سبزل روڈ اور اسپنی روڈ پر متفرق کھانے پینے کے مراکز کی چیکنگ کے دوران بیکنگ یونٹ سمیت دیگر وجوہات پر مراکز مالکان جرمانہ کیاگیا۔جرمانہ کردہ بیکنگ یونٹ کے خلاف صفائی ستھرائی کے انتہائی خراب حالات، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، کھلے کوڑے دان، پراسیسنگ ایریا میں گندگی و نکاسی آب کے نامناسب انتظامات و مکھیوں کی بھرمار، زنگ آلود ریفریجریٹر کی موجودگی پر ایکشن جبکہ ٹریڈرز شاپ کے پاس فوڈ بزنس لائسنس موقع موجود نہ ہونے پر ایکشن لیا گیا ۔۔۔دودھ میں ملاوٹ کرنے والے عناصر کے خلاف بی ایف اے ملک سیفٹی ٹیموں کی سرکی روڈ، مشرقی بائی پاس، پرنس روڈ، گوردت سنگھ روڈ اور کواری روڈ میں کارروائی کرتے ہوئے خالص دودھ میں پانی کی وافر مقدار کی ملاوٹ پر 6 دودھ فروشوں کے خلاف ایکشن لیاگیا۔
دودھ فروشوں پر جرمانے عائد جبکہ دکانوں میں صفائی و اشیا ذخیرہ کرنے کے انتظامات کی بہتری اور شہریوں کو ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔قبل ازیں بی ایف اے کی موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کی مدد سے متعدد دودھ فروشوں کی دکانوں سے ملک سیمپلز لیکر آن دی اسپاٹ ٹیسٹ کیے گئے۔۔۔ٹیسٹ کردہ سیمپلز میں سے جرمانہ کردہ 6 مراکز کے دودھ میں ملاوٹ ثابت ہوئی۔









