انقرہ ۔ 15جولائی (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معینہ اہداف کے حصول پر ہنگامی حالت کے نفاذ کو ختم کر دیا جائے گا۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق صدر اردوان نے انقرہ ایوان ِ تجارت میں منعقدہ حقوق انسانی کی خلاف ورزی کے زاویے سے 15 جولائی کے زیر عنوان ایک پینل سے خطاب کرتے ہوئے کہا …
دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اہداف حاصل ہونے پر ہنگامی حالت ختم کر دی جائے گی ، ترک صدر رجب طیب اردوان

مزید خبریں
انقرہ ۔ 15جولائی (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معینہ اہداف کے حصول پر ہنگامی حالت کے نفاذ کو ختم کر دیا جائے گا۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق صدر اردوان نے انقرہ ایوان ِ تجارت میں منعقدہ حقوق انسانی کی خلاف ورزی کے زاویے سے 15 جولائی کے زیر عنوان ایک پینل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنظیم فیتو کی خونی بغاوت کی کوشش کے خلاف پیش کردہ مزاحمت اور جدوجہد کی عالمی جمہوریت کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ” 15 جولائی بغاوت کی کوشش بیک وقت ٹھیکہ داروں کے ذریعے عملی جامہ پہنانے کی منصوبہ بندی ہونے والی ملک پر قبضے کی ایک کوشش بھی تھی، باغیوں کے قوم کے خلاف سفاکانہ مو¿قف، وحشیانہ اقدامات اور خونریزی نے ان کے اصلی ارادے کو واضح کیا ہے۔








