الیکشن کمیشن نے این اے ون سے عبدالطیف چترالی کو نااہل قرار دے دیا

اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے این اے ون سے عبدالطیف چترالی کو نااہل قرار دے دیا۔منگل کو قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی۔الیکشن کمیشن نے عبدالطیف چترالی کے خلاف سپیکر ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کرلیاتھاجس کو بعد ازاں سناتے ہوئے ان کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔  