ایف آئی اے کا پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاون جاری، شیخوپورہ پاسپورٹ آفس پر چھاپے کے دوران ملازم سمیت 3 ملزمان گرفتار

لاہور۔30جولائی (اے پی پی):ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر ایف آئی اے کا پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی ٹیم نے شیخوپورہ پاسپورٹ آفس پر چھاپے کے دوران ملازم سمیت 3 ملزمان کوگرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں عابد محمود،نعمان ظفر اور فخر عباس شامل ہیں،ملزمان کا تعلق …

لاہور۔30جولائی (اے پی پی):ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر ایف آئی اے کا پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی ٹیم نے شیخوپورہ پاسپورٹ آفس پر چھاپے کے دوران ملازم سمیت 3 ملزمان کوگرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں عابد محمود،نعمان ظفر اور فخر عباس شامل ہیں،ملزمان کا تعلق شیخوپورہ کے مختلف علاقوں سے ہے،ملزمان شہریوں کو پاسپورٹ فوری بنوانے کا جھانسہ دے کر اضافی پیسے بٹور رہے تھے،ملزمان سے پاسپورٹس، ٹوکن سلپس، بنک چالان، رسیدیں اور دیگر شواہد برآمد ہوئے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔