اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):ڈسکوز کے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سےعوامی سماعت نیپرا ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت ہوئی۔بدھ کو نیپرا اعلامیہ کے مطابق عوامی سماعت میں سی پی پی اے جی کے عہدیدار، بزنس کمیونٹی، وزارت توانائی کے نمائندوں ، صحافی حضرات اور عوام نے پھر پور شرکت کی۔ سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 65 …
چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت ڈسکوز کے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سےعوامی سماعت
اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):ڈسکوز کے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سےعوامی سماعت نیپرا ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت ہوئی۔بدھ کو نیپرا اعلامیہ کے مطابق عوامی سماعت میں سی پی پی اے جی کے عہدیدار، بزنس کمیونٹی، وزارت توانائی کے نمائندوں ، صحافی حضرات اور عوام نے پھر پور شرکت کی۔
سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 65 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی،اس کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لئے ہو گا،اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ، پروٹیکٹڈ صارفین ،پری پیڈ صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر ہوگا،اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہو گا۔
نیپرا اعلامیہ کے مطابق اتھارٹی نے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی آرا ءکو تسلی سے سنا،اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔









