چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور ریاست قطر کی شوریٰ کونسل کے سپیکر حسن الغنیم کے درمیان ملاقات

جنیوا۔30جولائی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور ریاست قطر کی شوریٰ کونسل کے سپیکر حسن الغنیم کے درمیان جنیوا میں انٹر پارلیمنٹری یونین (آئی پی یو ) کے زیر اہتمام منعقدہ چھٹی عالمی سپیکرز کانفرنس کے موقع پر دو طرفہ ملاقات ہوئی۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور گہرے تعلقات کا اعادہ کیا جو باہمی احترام، …

جنیوا۔30جولائی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور ریاست قطر کی شوریٰ کونسل کے سپیکر حسن الغنیم کے درمیان جنیوا میں انٹر پارلیمنٹری یونین (آئی پی یو ) کے زیر اہتمام منعقدہ چھٹی عالمی سپیکرز کانفرنس کے موقع پر دو طرفہ ملاقات ہوئی۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور گہرے تعلقات کا اعادہ کیا جو باہمی احترام، مشترکہ اقدار، امن اور ترقی کے لئے یکساں وژن پر مبنی ہیں۔ فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں سیاسی، معاشی، پارلیمانی اور عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے کے پہلو شامل تھے۔

چیئرمین سینیٹ نے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور اس سلسلے میں قطر کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے بین الاقوامی پارلیمانی فورمز، خصوصاً آئی پی یو میں جاری تعاون کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ تنازعات کے پرامن حل، بین الاقوامی قوانین کی پاسداری اور جامع ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، باقاعدہ تبادلوں اور پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کے دوروں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے حسن الغنیم کو 11 تا 12 نومبر 2025 کو پاکستان میں منعقد ہونے والی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے خوشدلی سے قبول کرتے ہوئے کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ملاقات دوستانہ ماحول اور باہمی خیر سگالی کی فضا میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں دونوں فریقین نے دوطرفہ روابط کو تمام سطحوں پر مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔