26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکینیڈا کا ستمبر 2025 میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

کینیڈا کا ستمبر 2025 میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

- Advertisement -

اوٹاوا۔31جولائی (اے پی پی):کینیڈا رواں سال ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔اے ایف پی کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا کہ یہ اقدام اسرائیل فلسطین تنازعہ کے دو ریاستی حل کی امیدوں کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے،یہ ایک طویل عرصے سے کینیڈا کا مقصد ہے جو ہماری آنکھوں کے سامنے مٹتا جا رہا ہے۔

کینیڈین وزیر اعظم نے مزید کہا کہ کینیڈا ستمبر 2025 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ فرانس اور برطانیہ کے بعد کینیڈا دنیا کا تیسرا ملک ہے جس نے ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔صحافیوں کے ایک سوال کہ کیا اقوام متحدہ کے اجلاس سے قبل کوئی ایسا منظر نامہ موجود ہے جہاں کینیڈا اپنا موقف بدل سکتا ہے، کے جواب میں کارنی نے کہا کہ ایک منظر ممکنہ طور پر ایسا ہے لیکن میں تصور بھی نہیں کر سکتا کہ ایسا منظر ہو گا ۔

- Advertisement -

کارنی نے صدر محمود عباس کی زیرقیادت حکومتی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ محمود عباس کے 2026 میں عام انتخابات کرانے کے وعدے پر بھی پیشین گوئی کی گئی تھی ۔ ان سے قبل فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران باضابطہ طور پر ایک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا، جو اس طرح کے اقدام کا اعلان کرنے والا سب سے طاقتور یورپی ملک ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں