انقرہ ۔ 15 جولائی (اے پی پی) ترکی میں ناکام بغاوت کو ایک سال مکمل ہوگیا۔ اس موقع پر صدر طیبب اردوان کے خصو صی خطاب کے علاوہ ریلیاں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ترکی میں گذشتہ برس بغاوت کے دوران 260 افراد ہلاک اور 2196 افراد زخمی ہوئے تھے۔ بغاوت کے الزام میں ترکی میں مزید 7 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے۔ …
ترکی میں ناکام بغاوت کو ایک سال مکمل ہوگیا‘ ریلیوں اور مختلف تقریبات کا انعقاد

مزید خبریں
انقرہ ۔ 15 جولائی (اے پی پی) ترکی میں ناکام بغاوت کو ایک سال مکمل ہوگیا۔ اس موقع پر صدر طیبب اردوان کے خصو صی خطاب کے علاوہ ریلیاں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ترکی میں گذشتہ برس بغاوت کے دوران 260 افراد ہلاک اور 2196 افراد زخمی ہوئے تھے۔ بغاوت کے الزام میں ترکی میں مزید 7 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے۔ ملکی خبرایجنسی کے مطابق برطرف ملازمین میں 3ہزار303پولیس اہلکار شامل ہیں جبکہ 342 ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کے رینک میں تنزلی بھی کی گئی ہے۔ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے ایک سال مکمل ہونے پر تقریبات منائی گئی ہیں۔گزشتہ سال ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے دوران ترکی کی پارلیمنٹ پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔ بمباری ، شیلنگ اور فائرنگ سے پارلیمنٹ کی عمارت کے ایک حصے کو نقصان بھی پہنچا تھا۔ ٹھیک اسی وقت پر صدر اردوان پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔








