فوجی اڈوں کی میزبانی کے لیے کئی ممالک تیار ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ۔ 16 جولائی (اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر قطر کی جانب سے دہشت گردی کی حمایت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر میں امریکی فوجی اڈے کی موجودگی امریکا کی مجبوری نہیں،خطے کے کئی دوسرے ممالک اپنے ہاں امریکی فوجی اڈوں کے قیام کے لیے تیار ہیں۔امریکی ٹیلی ویژن سی بی این کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ …

واشنگٹن ۔ 16 جولائی (اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر قطر کی جانب سے دہشت گردی کی حمایت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر میں امریکی فوجی اڈے کی موجودگی امریکا کی مجبوری نہیں،خطے کے کئی دوسرے ممالک اپنے ہاں امریکی فوجی اڈوں کے قیام کے لیے تیار ہیں۔امریکی ٹیلی ویژن سی بی این کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ قطر دہشت گردوں کے مالی معاون کے طور پر مشہور ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ قطر دہشتگردی کی معاونت فوری طور پر روک دے۔

Leave a Reply