- Advertisement -
تہران ۔3اگست (اے پی پی):ایران نے فضائی حدود پر عائد تمام پابندیاں ختم کر دیں۔ سی جی ٹی این کے مطابق ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ کشیدگی کے بعد فضائی حدود پر عائد تمام پابندیاں مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہیں۔
اب تمام ملکی و بین الاقوامی پروازیں معمول کے مطابق بحال ہو چکی ہیں، جبکہ تہران کا مہرآباد ایئرپورٹ بھی 24 گھنٹے کام کرے گا۔ایران نے 13 جون کو فضائی حدود بند کی تھیں، جو مرحلہ وار 26 جون سے کھولی گئیں اور اب مکمل بحالی کا اعلان کیا گیا ہے۔
- Advertisement -