لاہور۔4اگست (اے پی پی):پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن شہدا کے خاندانوں سے بھر پور اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔شہدائے پولیس کے قومی دن پر اپنے پیغام میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پولیس جوانوں کی شاندار کارکردگی کے باعث عوام سکون کی نیند سوتے ہیں، فرائض کی ادائیگی میں جانوں کا …
فرائض کی ادائیگی میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے پولیس اہلکار ہمارے سر کا تاج ہیں،راجہ پرویز اشرف

مزید خبریں
لاہور۔4اگست (اے پی پی):پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن شہدا کے خاندانوں سے بھر پور اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔شہدائے پولیس کے قومی دن پر اپنے پیغام میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پولیس جوانوں کی شاندار کارکردگی کے باعث عوام سکون کی نیند سوتے ہیں،
فرائض کی ادائیگی میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے پولیس اہلکار ہمارے سر کا تاج ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور سنگین جرائم کیخلاف پولیس کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،انہوں نے کہا کہ آئیں آج ملکراپنے معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے کا عہد کریں۔








