22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںسٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ کی جانب سے محفوظ ڈرائیونگ اور ہیلمٹ کے...

سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ کی جانب سے محفوظ ڈرائیونگ اور ہیلمٹ کے استعمال پر عوامی آگاہی مہم جاری

- Advertisement -

سیالکوٹ۔4اگست (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ کی جانب سے عوام کو ٹریفک قوانین کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے مہم جاری ہے جس کا مقصد شہریوں میں محفوظ ڈرائیونگ، ہیلمٹ کے استعمال اور ذمہ دارانہ رویوں کو فروغ دینا ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق مہم کے دوران شہریوں کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ ایک ہیلمٹ آپ کی زندگی محفوظ بنا سکتا ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ موٹر سائیکل چلاتے وقت لازمی ہیلمٹ پہنیں، ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور اپنی زندگی کی قدر کریں۔اس آگاہی مہم میں مختلف سڑکوں، چوراہوں اور تعلیمی اداروں میں بینرز، پمفلٹس، سوشل میڈیا ہیش ٹیگز اور براہ راست آگاہی سیشنز کے ذریعے پیغام پہنچایا جا رہا ہے تاکہ ہر شہری باشعور اور ذمہ دار بنے۔

- Advertisement -

سٹی ٹریفک پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عوامی تعاون سے ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنایا جائے گا اور حادثات میں کمی لائی جائے گی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں