صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان کا ہسپانوی ارکان پارلیمنٹ اور دیگر اعلی شخصیات سے ملاقات میں اظہار خیال

131

میڈرڈ/اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کہ کشمیر کا مسئلہ علیحدگی کا نہیں بلکہ حق خود ارادیت کا ہے جو گزشتہ 70 سا ل سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے اور سلامتی کونسل نے اپنی قرار دادوں کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل تجویز کر رکھا ہے، پاکستان اور بھارت نے سلامتی کونسل کی ان قراردادوں کو تسلیم کرتے ہوئے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دینے کا وعدہ کر رکھا ہے، پاکستان اس سلسلہ میں شروع دن سے تیار ہے لیکن بھارت 70 سال سے وعدہ پورا کرنے سے انکاری اور کشمیریوں کو خاموش کرنے کےلئے ظلم و جبر کے نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق صدرسے سپین کی حکمران جماعت کے سیکرٹری جنرل سانتی روڈری گو یز سیرا، کتلاں پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے ترجمان جون بوٹسٹامیلان کیورول، رکن قومی اسمبلی مسز مرسی پریا ( جو ہسپانوی پارلیمنٹ میں شوشلسٹ پارٹی کی ترجمان بھی ہیں) کتلاں پارلیمنٹ کے ارکان مسز سوزا نے بلتران گارسیا، سرخیوسانز، سوزانے کلریچی اور فرنینڈو سانچز کوسٹا نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔