نوویک جوکووچ اے ٹی پی سنسناٹی ماسٹرز میں شرکت نہیں کریں گے

بلغراد۔5اگست (اے پی پی):سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار 24 گرینڈ سلام ٹائٹلز کے چیمپئن نوویک جوکووچ رواں سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس سے قبل آئندہ اے ٹی پی سنسناٹی ماسٹرز سے دستبردار ہو گئے ہیں۔سکائی نیوز کے مطابق 38سالہ سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ کی اے ٹی پی سنسناٹی ماسٹرزاوپن سے دستبردار ی کی وجہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں بھرپور شرکت کرنا ہے …

بلغراد۔5اگست (اے پی پی):سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار 24 گرینڈ سلام ٹائٹلز کے چیمپئن نوویک جوکووچ رواں سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس سے قبل آئندہ اے ٹی پی سنسناٹی ماسٹرز سے دستبردار ہو گئے ہیں۔سکائی نیوز کے مطابق 38سالہ سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ کی اے ٹی پی سنسناٹی ماسٹرزاوپن سے دستبردار ی کی وجہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں بھرپور شرکت کرنا ہے ۔اے ٹی پی ٹورنامنٹ کے حکام نے سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ کے فیصلے کی تصدیق کی۔نوویک جوکووچ نے انگلینڈ میں ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون جینک سنر کے ہاتھوں شکست کے بعد سے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔

یہ بات قابل غور ہے کہ سربیا کے ٹینس سٹار نوویک جوکووچ، اٹلی کے ٹینس سٹار جینک سنر اور ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے حالیہ کینیڈا میں جاری ماسٹرز 1000 نیشنل بنک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کو چھوڑ دیا ہے۔نوویک جوکووچ نے بھی روسی ٹینس سٹار ڈینیل میدویدیف کے 2023 کے یو ایس اوپن ٹینس ٹرافی کے بعد سے کوئی بڑا ٹائٹل نہیں جیتا ہے۔

نوویک جوکووچ کا یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب وہ اپنے پیرس اولمپک گولڈ میڈل کی سالگرہ منا رہے ہیں جو انہوں نے گزشتہ سال مردوں کے سنگلزمقابلوں کے فائنل میں ہسپانوی حریف کھلاڑی کارلوس الکاراز کو شکست دے کر جیتا تھا۔نوویک جوکووچ نے پیرس گیمز جیتنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے اولمپک گولڈ میڈل کی پہلی سالگرہ منائی۔سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ رواں ماہ کے آخر میں نیویارک میں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن میں کیریئر کے 25ویں مینز سنگلز ٹائٹل کے لیے اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔

مزید خبریں