کینیڈین ہائی کمشنر پیری کالڈر ووڈ کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر برادری سے خطاب

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) پاکستان میں تعینات کینیڈا کے ہائی کمشنر پیری کالڈر ووڈ نے کہا ہے کہ کینیڈا اور پاکستان کے مابین انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، زراعت، توانائی اور معدنیات سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عمدہ مواقع موجود ہیں جس کیلئے نجی شعبوں کو کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا، دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ مہارت کا تبادلہ کر …

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) پاکستان میں تعینات کینیڈا کے ہائی کمشنر پیری کالڈر ووڈ نے کہا ہے کہ کینیڈا اور پاکستان کے مابین انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، زراعت، توانائی اور معدنیات سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عمدہ مواقع موجود ہیں جس کیلئے نجی شعبوں کو کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا، دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ مہارت کا تبادلہ کر کے اور پارٹنرشپس قائم کرکے متعدد شعبوں میں ایک دوسرے کی مدد کر سکتے ہیں۔ کینیڈا تیل و گیس، شمسی توانائی اور پن بجلی کی پیداوار میں جدید ٹیکنالوجی و عمدہ مہارت رکھتا ہے اور پاکستان ان شعبوں میں کینیڈا کے ساتھ تعاون بڑھا کر اپنی توانائی کی صورتحال کو بہتر کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply