اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,600 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 8 سو روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,600 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 8 سو روپے کا ہوگیا ہے جب کہ 24 قیراط سونے کے 10 …
سونے کی قیمت میں 3,600 روپے فی تولہ کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,600 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 8 سو روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,600 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 8 سو روپے کا ہوگیا ہے
جب کہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 3086 روپے کمی کے بعد 310,699 روپے سے کم ہو کر 307,613 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 284,817 روپے سے کم ہو کر 281,988 روپے ہوگئی، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 51 روپے کمی کے بعد 4,013 اور دس گرام چاندی کی قیمت 44 روپے کمی کے بعد 3,440 ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,397 ڈالر سے کم ہو کر 3،361 ڈالر ہو گئی۔








