قومی اسمبلی کا اہم ترین اجلاس آج (جمعہ) سہ پہر 3:00 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو، سینیٹر محمد اورنگزیب مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔
وفاقی وزیرِ خزانہ آج سہ پہر 3 بجے وفاقی بجٹ پیش کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اہم ترین اجلاس آج (جمعہ) سہ پہر 3:00 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو، سینیٹر محمد اورنگزیب مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق، اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک، حدیثِ مبارکہ، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور قومی ترانے سے ہوگا۔وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب مالی سال 27-2026 کے لیے حکومت کے مالیاتی تخمینے اور بجٹ تجاویز ایوان کے سامنے رکھیں گے۔بجٹ تقریر کے ساتھ ساتھ وزیرِ خزانہ اہم دستاویزات اور مالیاتی گوشوارے قومی اسمبلی میں پیش کریں گے جن میں مالی سال 27-2026 کی سالانہ بجٹ اسٹیٹمنٹ اور مالی سال 26 ۔ 2025کے ترمیمی تخمینے،مالی سال 27-2026 کے لیے مطالباتِ زر اور تخصیصِ فنڈز۔ مالی سال 25-2024 اور 26-2025 کے لیے باقاعدہ اور تکنیکی ضمنی گرانٹس اور مالی سال 17-2016 اور 25-2024 کے لیے اضافی بجٹ سٹیٹمنٹ شامل ہیں۔ یکم جولائی 2026 سے شروع ہونے والے نئے مالی سال کے لیے وفاقی حکومت کی مالیاتی تجاویز کو قانونی شکل دینے اور متعلقہ قوانین میں ترامیم کے لیے "فنانس بل۔ 2026” ایوان میں متعارف کرایا جائے گا۔دنیا کے مختلف ممالک کے سفارتکاروں اور مبصرین کی بڑی تعداد بجٹ سیشن دیکھنے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود ہوگی۔








