ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیر صدارت ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں مختلف ترقیاتی، انتظامی اور عوامی فلاحی امور پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
عوامی خدمت اور بہتر طرزِ حکمرانی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر جہلم

مزید خبریں
جہلم۔ 12 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیر صدارت ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں مختلف ترقیاتی، انتظامی اور عوامی فلاحی امور پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور اپنے اپنے شعبوں سے متعلق بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران PULSE پروگرام کی پیش رفت، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے اجرا اور ریونیو ریکارڈ کی بہتری سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہریوں کو جدید، شفاف اور بروقت خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں واسا جہلم کے تحت مین ہولز کی کورنگ، نکاسی آب کے نظام، صفائی ستھرائی، جاری بیوٹیفیکیشن سکیموں اور عوامی سہولیات کی بہتری سے متعلق اقدامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ جاری کاموں کو مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔اس موقع پر حکومتی کفایت شعاری اقدامات اور مختلف محکموں کی کارکردگی (KPIs) کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے وسائل کے مؤثر استعمال، بین المحکمانہ رابطوں کو مزید مضبوط بنانے اور مقررہ اہداف کے بروقت حصول کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے کہا کہ عوامی خدمت اور بہتر طرزِ حکمرانی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، تمام متعلقہ محکمے باہمی تعاون کے ساتھ حکومتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔








