وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے،ملک کی ترقی، معاشی استحکام اور عوامی فلاح کے ایجنڈے کی تکمیل میں اس کا مثبت اور تعمیری کردار قابل قدر ہے
متحدہ قومی موومنٹ کا ملک کی ترقی میں مثبت کردار قابل قدر ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے،ملک کی ترقی، معاشی استحکام اور عوامی فلاح کے ایجنڈے کی تکمیل میں اس کا مثبت اور تعمیری کردار قابل قدر ہے۔جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت و کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر قیادت متحدہ قومی موومنٹ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے وزیراعظم سے یہاں ملاقات کی۔وفد میں وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال اور اراکین قومی اسمبلی فاروق ستار، امین الحق اور جاوید حنیف شامل تھے۔ملاقات میں وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2027-2026 اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ حکومت کی ایک اہم اتحادی جماعت ہے اور ملک کی ترقی، معاشی استحکام اور عوامی فلاح کے ایجنڈے کی تکمیل میں اس کا مثبت اور تعمیری کردار قابل قدر ہے، یہ اشتراک عمل مستقبل میں بھی قومی مفاد اور عوامی خدمت کے لیے اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔








