پاکستان آرمی کی ٹیم نےاعلٰی درجے کی شہرت رکھنے انٹرنیشنل پیس سٹکنگ مقابلہ 2026 میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

پاکستان آرمی کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں منعقدہ اعلٰی درجے کی شہرت رکھنےانٹرنیشنل پیس سٹکنگ مقابلہ 2026 میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

راولپنڈی۔12جون (اے پی پی):پاکستان آرمی کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں منعقدہ اعلٰی درجے کی شہرت رکھنےانٹرنیشنل پیس سٹکنگ مقابلہ 2026 میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کی نمائندگی کرنے والی پاکستان آرمی کی ٹیم نے مقابلے میں کلین سویپ کرتے ہوئے تمام بڑے اعزازات اپنے نام کیے، جن میں اوورآل ٹیم ٹرافی میں پہلی پوزیشن، بہترین پیس سٹکر اور بہترین ڈرِل کمانڈر کے ایوارڈزشامل ہیں۔9 رکنی پاکستانی دستہ، جس کی قیادت میجر حیدر گلزارایڈجوٹنٹ (پی ایم اے) کر رہے تھے، 5 جون کو برطانیہ پہنچا تھا۔اس سالانہ اور سخت مقابلے میں مختلف ممالک کی افواج کی مجموعی طور پر 16 بین الاقوامی ٹیموں نے شرکت کی۔پاکستان آرمی کی ٹیم کی یہ شاندار کامیابی پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ تربیت، اعلیٰ معیار، مہارت اور غیر معمولی لگن کی عکاس ہے۔