کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ سے کئی سکیورٹی اہلکارشدید زخمی

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ اور غنڈہ گردی سے کئی سکیورٹی اہلکارشدید زخمی ہوگئے۔

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ اور غنڈہ گردی سے کئی سکیورٹی اہلکارشدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق آزادکشمیرمیں شرپسند کمیٹی امن برقراررکھنے کے تمام تردعووں کے باوجود پرتشدد کارروائیوں میں مصروف ہے۔کالعدم کمیٹی کے شرپسندوں نے راولاکوٹ میں فائرنگ اوربہیمانہ تشدد کرکے ڈیوٹی پرتعینات متعدد سکیورٹی اہلکاروں کوشدید زخمی کردیا،سکیورٹی اہلکارعلاقے میں امن وامان برقرار رکھنے اورعوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔ شرپسند کمیٹی کے ارکان اس سے قبل بھی سرکاری املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے متعدد سکیورٹی اہلکاروں کو شہید اورزخمی کرچکے ہیں۔ماہرین کے مطابق نام نہاد ایکشن کمیٹی کی طرف سے پرتشدد کارروائیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ٹولہ عوامی حقوق کی جدوجہد کے بجائے اشتعال انگیزایجنڈے پر کاربند ہے۔