24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںابوظہبی میں آرگن ٹرانسپلانٹیشن کا سنگ میل، 2017 سے اب تک 1,090...

ابوظہبی میں آرگن ٹرانسپلانٹیشن کا سنگ میل، 2017 سے اب تک 1,090 کامیاب آپریشن

- Advertisement -

ابوظہبی۔13اگست (اے پی پی):ابوظہبی نے خطے اور دنیا میں طبی مرکز کے طور پر اپنی حیثیت مزید مستحکم کرتے ہوئے آرگن ٹرانسپلانٹیشن میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔امارات نیوز ایجنسی ’’وام‘‘نے محکمہ صحت کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ 2017 میں انسانی اعضاء اور بافتوں کے عطیہ اور ٹرانسپلانٹیشن کے قومی پروگرام ’’حیات‘‘کے آغاز سے 2024 کے اختتام تک مجموعی طور پر 1090 ٹرانسپلانٹس کامیابی سے مکمل کیے جا چکے ہیں۔

یہ اعلان اعضاء عطیہ کرنے کے عالمی دن کے موقع پر کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ صرف 2024 میں ریکارڈ 290 ٹرانسپلانٹس کیے گئے جن میں 7 دل، 142 گردے، 117 جگر، 22 پھیپھڑے اور 2 لبلبے کے ٹرانسپلانٹس شامل ہیں۔ابوظہبی کا صحت کا شعبہ پیچیدہ آپریشنز بشمول کثیر اعضاء کے ٹرانسپلانٹس اور روبوٹ کی مدد سے کی جانے والی سرجریز میں عالمی معیار قائم کر رہا ہے ، یہ کامیابیاں چار بڑے ٹرانسپلانٹ مراکز کلیولینڈ کلینک ابوظہبی، شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی (ایس کے ایم سی)، برجيل میڈیکل سٹی (بی ایم سی) اور شیخ شخبوت میڈیکل سٹی (ایس ایس ایم سی) کی خدمات سے ممکن ہوئیں۔

- Advertisement -

کلیولینڈ کلینک ابوظہبی نے 2024 میں ہی 241 اعضاء کے ٹرانسپلانٹس کیے جن میں ملک کی پہلے مشترکہ دل اور پھیپھڑے کے ٹرانسپلانٹس بھی شامل تھے۔ اس سے قبل 2023 میں خطے کی پہلی مشترکہ پھیپھڑا-جگر ٹرانسپلانٹ اور ملک کی پہلی "ٹرپل پیئرڈ کڈنی ایکسچینج” بھی مکمل کی گئی۔ یہ ادارہ ملک کا واحد ملٹی آرگن ٹرانسپلانٹ آئی سی یو اور واحد پھیپھڑا پیوندکاری پروگرام بھی چلاتا ہے۔

ایس ایچ اے شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی، جو "پیور ہیلتھ” کے تحت مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا ہیلتھ کیئر پلیٹ فارم ہے، نے 2024 میں 114 گردے کے ٹرانسپلانٹ مکمل کئے اور بالغ و بچوں کے لیے جگر کے ٹرانسپلانٹ پروگرام کو وسعت دی۔شیخ شخبوت میڈیکل سٹی نے تحقیق اور تعلیم میں اپنی پہچان بنائی، 10 بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت کی اور 2023 میں لاس ویگاس میں آئی ایس او ڈی پی میں بہترین تحقیقی مقالے کا ایوارڈ حاصل کیا۔

شیخ شخبوت میڈیکل سٹی نے ملک میں پہلا کووڈمثبت ڈونر ٹرانسپلانٹ کیا اور 2022 میں سب سے زیادہ ڈونر استعمال کرنے والے ہسپتالوں میں دوسرا مقام حاصل کیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں