24.7 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان میں چینی سفارتخانہ کے زیر اہتمام سمپوزیم اور فوٹو نمائش کا...

پاکستان میں چینی سفارتخانہ کے زیر اہتمام سمپوزیم اور فوٹو نمائش کا انعقاد

- Advertisement -

اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):پاکستان میں چینی سفارتخانہ نے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی جنگ اور فاشزم مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت سے سمپوزیم اور فوٹو نمائش کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ اور پاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے شرکت کی ۔ اس تقریب میں پاکستانی حکومت، سیاسی جماعتوں، تھنک ٹینکس اور میڈیا کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔اس تقریب کی نظامت کے فرائض پاکستان چائنا انسٹیٹوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفٰی حیدر سید اور چینی سفارتخانہ کے قونصلر وانگ شینگ جی نے ادا کیے۔

چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے اس موقع پر کہا کہ چین کے عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ کی فتح نے فاشزم مخالف عالمی جنگ کی کامیابی میں تاریخی کردار ادا کیا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) نے پوری قوم کی مزاحمت کا پرچم سب سے پہلے بلند کیا اور جنگ میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگِ عظیم دوم کے بعد قائم ہونے والا بین الاقوامی نظام اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔ عالمی جنوب کے اہم رکن ممالک کی حیثیت سے چین اور پاکستان کو مل کر دوسری جنگ عظیم کی فتح کے ثمرات کا دفاع کرنا چاہیے، حقیقی کثیرالجہتی پر عمل پیرا ہونا چاہیے اور ترقی پذیر ممالک کے مفادات کا تحفظ کرنا چاہیے۔

قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ میں چین کی فوج اور عوام نے ایشیا اور دنیا میں امن کے دفاع کے لیے عظیم قربانیاں دیں اور اس میں سی پی سی کا کردارنہایت اہمیت کا حامل تھا۔ یکطرفہ پسندی اور بالادستی کے رویوں کے مقابلے میں پاکستان چین کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا اور پرامن ترقی اور باہمی فائدے پر مبنی تعاون کے راستے پر گامزن رہے گا۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں