22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںجاپان کے سفیر اکاماتسو سوچی کی پاکستان کے یوم آزادی کے موقع...

جاپان کے سفیر اکاماتسو سوچی کی پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):پاکستان میں جاپان کے سفیر اکاماتسو سوچی نے 14 اگست کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں جاپانی سفیر نے کہا کہ میرے پیارے پاکستانی دوستو آپ سب کو پاکستان کے یوم آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ جاپان ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے آپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے

آپ سب کو یوم آزادی مبارک ہو، جاپان پاکستان دوستی زندہ باد۔ یوم آزادی کے خصوصی دن کے موقع پر جاری خصوصی ویڈیو میں جاپانیوں اور سفارت خانے کے پاکستانی عملے نے یوم آزادی کی تقریبات منانے والے پاکستانی عوام کے ساتھ اپنی خوشی اور یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے پاکستان کا مشہور قومی نغمہ "جیوے جیوے پاکستان” بھی گایا۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں