22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںیوم آزادی ہمیں بھائی چارےکا درس دیتاہے، سفیر ممتاز زہرا بلوچ کی...

یوم آزادی ہمیں بھائی چارےکا درس دیتاہے، سفیر ممتاز زہرا بلوچ کی ایکس پوسٹ

- Advertisement -

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ یوم آزادی ہمیں بھائی چارےکا درس دیتاہے ۔

یوم آزادی کے موقع پر فرانس میں پاکستانی سفاتخانے کی جانب سے ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے فرانس میں مقیم پاکستانیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست کا دن پاکستانی عوام کے خوابوں کی تعبیر کا دن ہے ، اس دن ہم سب مل کر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں آزاد ی کی جد وجہد کرنے والے تحریک پاکستان کے رہنمائوں اور کارکنوں کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

- Advertisement -

پوسٹ میں انہوں نے پاکستان کے امن ، خوشحالی اور دفاع میں کردار ادا کرنے والے ہر شخص کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں