پشاور۔ 14 اگست (اے پی پی):گورنر ہاؤس پشاور میں 78ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پرچم کشائی کی۔ تقریب میں پشاور میں تعینات امریکا، ایران اور افغانستان کے قونصل جنرلز نے خصوصی شرکت کی۔
فیصل کریم کنڈی نے تینوں ممالک کے قونصل جنرلز کے ہمراہ 78ویں یوم آزادی پاکستان کا کیک بھی کاٹا۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے سلامی بھی پیش کی گئی ،اس کے بعد ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پوری قوم کو 78ویں جشن آزادی پاکستان کی دلی مبارکباد باد پیش کرتا ہوں، پرچم کشائی کی تقریب میں دوست ممالک امریکا، ایران اور افغانستان کے قونصل جنرلز کی شرکت و پاکستانی عوام سے محبت کا مشکور ہوں۔ قونصل جنرلز نے پاکستانی قوم کو اپنے اپنے ممالک کے عوام کی جانب سے یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی