25.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی جشن آزادی اور معرکہ حق میں...

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی جشن آزادی اور معرکہ حق میں تاریخی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد

- Advertisement -

پشاور۔ 14 اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر،گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ قومی اتحاد اور پاک فوج کے جذبے نے پوری دنیا کو دکھا دیا کہ ہم اپنے ملک کی دفاع کرنا جانتے ہیں. پشاور میں جشن آزادی اور معرکہ حق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ جشن آزادی اور معرکہ حق میں شاندار اور تاریخی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، انہوں نے کہا کہ 14 اگست 1947 کو ہمارے بزرگوں کی جہدوجہد اور قربانیوں کی بدولت ہمارا یہ پیارا وطن معرض وجود میں آیا، یہ ملک ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کی بدولت ہمیں ملا، اس کی حفاظت اور اس کی سالمیت ہماری قوم اور پاک فوج بخوبی کرتی ہے.

انہوں نے کہا کہ قوم کے اتحاد اور پاک فوج کے جذبے نے پوری دنیا کو دکھا دیا کہ ہم اپنے ملک کی دفاع کرنا جانتے ہیں، چند گھنٹوں میں انڈیا کے طیاروں کو گرادیا اور ا س کی تنصیبات کو تباہ کیا .چند گھنٹوں میں دشمن کو گھنٹے ٹیکنے پر مجبور کردیا، انہوں نے کہا کہ سپہ سالار اور فیلڈ مارشل کی قائدانہ صلاحیت میں پاک فوج کی صلاحیت پوری قوم نے تسلیم کیا، اس وقت پاکستان کی حیثیت پوری دنیا جانتی ہے، تمام پاکستانیوں کو اس پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیئے کہ ہمارے ملک اور قوم کی پوری دنیا میں عزت اور اہمیت بڑھ گئی ہے.

- Advertisement -

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، دیوالیہ ہونے کی باتیں اب ماضی کا حصہ ہیں اور پاکستان ابھرتی معیشتوں میں شامل ہوگیا ہے. انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی اور دفاعی میدان میں پاکستان کی ترقی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار بھی نمایاں ہے.وفاقی وزیر نے کہا کہ فلسطینی اور کشمیریوں کے ساتھ ہمارے دل دھڑکتے ہیں، کشمیریوں اور فلسطینیوں کی آزادی تک ہماری حمایت ان کے ساتھ جاری رہے گی.

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں