26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کے صدر کاٹیلی فونک رابطہ،...

سعودی ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کے صدر کاٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

ریاض ۔15اگست (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے ایک ٹیلی فون پر دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات پر گفتگو کی۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ انہوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے مواقع کو بڑھانے کے طریقوں پر بھی بات کی اور باہمی دلچسپی کے کئی امور کا جائزہ لیا جن میں علاقائی صورتحال اور امن و استحکام کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششیں سرفہرست تھیں۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں