اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں اور علاقوں میں شدید بارشوں اور اچانک آنے والے سیلاب کے بعد یو فون فور جی نے متاثرہ کمیونٹیز کی مدد کے لیے فوری اقدام اٹھایا ہے۔ ان المناک واقعات میں اب تک 200 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ عوامی و نجی انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ یو فون فور جی نے باجوڑ، بونیر، بٹگرام اور …
یو فون کی خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کی مدد، مفت کال منٹس فراہم

مزید خبریں
اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں اور علاقوں میں شدید بارشوں اور اچانک آنے والے سیلاب کے بعد یو فون فور جی نے متاثرہ کمیونٹیز کی مدد کے لیے فوری اقدام اٹھایا ہے۔ ان المناک واقعات میں اب تک 200 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ عوامی و نجی انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
یو فون فور جی نے باجوڑ، بونیر، بٹگرام اور بٹل (مانسہرہ) کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں اپنے صارفین کو مفت کال منٹس فراہم کیے ہیں تاکہ وہ ایمرجنسی سروسز سے رابطہ کر سکیں، مقامی وسائل کو متحرک کر سکیں اور اپنے پیاروں سے رابطے میں رہ سکیں۔ماضی کا تجربہ یہ ثابت کرتا ہے کہ ہنگامی صورتحال میں مؤثر امدادی کارروائیوں کے لیے مستحکم رابطہ ناگزیر ہوتا ہے۔
2022 کے سیلاب کے دوران بھی یو فون فور جی کی مفت کال سروسز نے ریسکیو ٹیموں کو جانیں بچانے، طبی امداد پہنچانےاور خوراک و رہائش فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔یہ اقدام پی ٹی سی ایل گروپ کے وسیع تر سماجی ذمہ داری پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے دوران رابطے کی سہولت کو یقینی بنا کر قومی سطح پر استحکام پیدا کرنا ہے۔








