پاکستان میں سیلابی تباہی پر ازبک وزیر خارجہ بختیار سعیدوف کی اسحاق ڈار سے تعزیت

اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):ازبکستان کے وزیرِ خارجہ سعیدوف بختیار اوڈیلووچ نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ازبکستان کے وزیر خارجہ نے متاثرہ خاندانوں کے لیے یکجہتی اور دعاؤں کا پیغام بھی دیا۔ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے …

اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):ازبکستان کے وزیرِ خارجہ سعیدوف بختیار اوڈیلووچ نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ازبکستان کے وزیر خارجہ نے متاثرہ خاندانوں کے لیے یکجہتی اور دعاؤں کا پیغام بھی دیا۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر ازبکستان کی برادرانہ حمایت اور یکجہتی پر دلی شکریہ ادا کیا۔
پاکستان میں سیلابی تباہی پر ازبک وزیر خارجہ بختیار سعیدوف کی اسحاق ڈار سے تعزیت