سیالکوٹ۔17اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کو حالیہ پاک۔بھارت جنگ اور آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار کردارادا کرنے پر نشانِ امتیاز سے نوازے جانے کے بعد سیالکوٹ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اتوار کے روز شہریوں کی بڑی تعداد سیالکوٹ کینٹ میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچی، جہاں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں …
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کو نشانِ امتیاز ملنے پر شہریوں اور مسلم لیگ (ن) کے قائدین کی جانب سے مبارکباد

مزید خبریں
سیالکوٹ۔17اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کو حالیہ پاک۔بھارت جنگ اور آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار کردارادا کرنے پر نشانِ امتیاز سے نوازے جانے کے بعد سیالکوٹ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اتوار کے روز شہریوں کی بڑی تعداد سیالکوٹ کینٹ میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچی، جہاں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور مبارکبادوں کا سلسلہ جاری رہا۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے مقامی و مرکزی قائدین بھی موجود تھے جنہوں نے خواجہ محمد آصف کی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ رہنماؤں نے کہا کہ خواجہ محمد آصف نے ہمیشہ پاکستان کی سالمیت اور دفاع کے لیے مثالی کردار ادا کیا ہے اور نشانِ امتیاز ان کی قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔شہریوں نے اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کو اس بات پر فخر ہے کہ اس کی سرزمین نے ایک ایسا سپوت پیدا کیا جس نے ہر مشکل وقت میں وطنِ عزیز کے دفاع کو اولین ترجیح دی۔
واضح رہے کہ 14 اگست کو اسلام آباد میں یومِ آزادی کی مرکزی تقریب کے دوران حکومتِ پاکستان نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کو ان کی جرات مندانہ قیادت اور حکمتِ عملی میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز نشانِ امتیاز سے نوازا۔








