اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا ہے کہ وزارتِ صحت کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ خاندانوں کے لیے ضروری ادویات اور ویکسین کی پہلی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بھیجی گئی امداد میں پینٹاویلنٹ ویکسین کی 2,50,000 خوراکیں،خسرہ اور روبیلا ویکسین کی 1,50,000 خوراکیں،2,91,500 سرنجیں اور 3,000 سیفٹی باکسز،ملیریا کی تشخیص کے 30,000 ریپڈ ٹیسٹ …
وزارتِ صحت کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ خاندانوں کے لیے ضروری ادویات اور ویکسین کی پہلی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے، وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال

مزید خبریں
اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا ہے کہ وزارتِ صحت کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ خاندانوں کے لیے ضروری ادویات اور ویکسین کی پہلی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بھیجی گئی امداد میں پینٹاویلنٹ ویکسین کی 2,50,000 خوراکیں،خسرہ اور روبیلا ویکسین کی 1,50,000 خوراکیں،2,91,500 سرنجیں اور 3,000 سیفٹی باکسز،ملیریا کی تشخیص کے 30,000 ریپڈ ٹیسٹ کٹس،پرائموکوئین گولیوں کے 60,000 عدد،10,000 خاص کیمیائی جالیاں (مچھر دانی) شامل ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزارت صحت متعلقہ صوبائی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ امداد بروقت متاثرہ علاقوں تک پہنچائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ طبی ادارے اس قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ پر ہیں۔
سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس کٹھن وقت میں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔








