اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):ڈی جی سیف سٹی شاکر حسین داوڑ نے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ون انفو ایپ اور ٹیکسی ویری فیکیشن ایپ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا، ون انفواور ٹیکسی ویری فیکیشن ایپس پر موصول ہونے والی مختلف اقسام کی کالز، رپورٹس اور معلوماتی پیغامات کی مکمل تفصیلات سمیت شکایات کا جائزہ لیا جو براہ راست عوامی تحفظ، شہری مسائل یا مشتبہ سرگرمیوں سے متعلق تھیں۔پولیس ترجمان …
ڈی جی سیف سٹی شاکر حسین داوڑ کا جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ون انفو ایپ اور ٹیکسی ویری فیکیشن ایپ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):ڈی جی سیف سٹی شاکر حسین داوڑ نے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ون انفو ایپ اور ٹیکسی ویری فیکیشن ایپ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا، ون انفواور ٹیکسی ویری فیکیشن ایپس پر موصول ہونے والی مختلف اقسام کی کالز، رپورٹس اور معلوماتی پیغامات کی مکمل تفصیلات سمیت شکایات کا جائزہ لیا جو براہ راست عوامی تحفظ، شہری مسائل یا مشتبہ سرگرمیوں سے متعلق تھیں۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی اسلام آباد شاکر حسین داوڑ نے سینئر افسران کے ہمراہ سیف سٹی منصوبے کے تحت قائم کردہ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ون انفو اورٹیکسی ویری فیکیشن ایپس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی جی سیف سٹی کوون انفو ایپ کے ذریعے موصول ہونے والی مختلف اقسام کی کالز، رپورٹس اور معلوماتی پیغامات کی مکمل تفصیلات پیش کی گئیں۔ انہوں نے خاص طور پر ان شکایات کا جائزہ لیا جو براہ راست عوامی تحفظ، شہری مسائل یا مشتبہ سرگرمیوں سے متعلق تھیں۔
ڈی جی شاکر حسین داوڑ نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کی طرف سے موصول ہونے والی معلومات اور شکایات کو صرف ریکارڈ کا حصہ بنانے تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ ان پر مو ثر اور قانونی کارروائی کی جائے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے مثبت اثرات تب ہی ممکن ہے جب ہم اسے عوامی فلاح و تحفظ کیلئے استعمال کریں اور ہر کال و اطلاع کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بروقت ایکشن لیں۔اس موقع پرانہوں نے ٹیکسی ویری فیکیشن ایپ کی کارکردگی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا۔اس کی افادیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے یہ ایک اہم اقدام ہے اور اس ایپ کو مزید بہتر بنانے کے لئے شہریوں کی ردعمل کو مدنظر رکھا جائے۔ڈی جی سیف سٹی نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو ان ایپس کے متعلق باقاعدہ آگاہی دی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان ایپس سے استفادہ کرسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیف سٹی اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو برقراررکھنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے سمیت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ شہریوں کو ایک محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔








