پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں بھرپور معاونت ، 48 ٹن امدادی سامان کراچی سے پشاور پہنچا دیا

راولپنڈی۔18اگست (اے پی پی):پاک فضائیہ نے خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں میں بھرپور معاونت کرتے ہوئے 48 ٹن امدادی سامان کو ایئر ایگل بی۔737 طیارے کے ذریعے کراچی سے پشاور پہنچا دیا ۔ پیر کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق قدرتی آفات کے وقت قوم کی پکار پر لبیک کہنے کی اپنی میراث کو برقرار رکھتے ہوئے پاک فضائیہ نے …

راولپنڈی۔18اگست (اے پی پی):پاک فضائیہ نے خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں میں بھرپور معاونت کرتے ہوئے 48 ٹن امدادی سامان کو ایئر ایگل بی۔737 طیارے کے ذریعے کراچی سے پشاور پہنچا دیا ۔ پیر کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق قدرتی آفات کے وقت قوم کی پکار پر لبیک کہنے کی اپنی میراث کو برقرار رکھتے ہوئے پاک فضائیہ نے خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں میں بھرپور معاونت فراہم کی۔ اس سلسلے میں ایک این جی او کے زیر انتظام کل 48 ٹن امدادی سامان کو ایئر ایگل بی۔737 طیارے کے ذریعے کراچی سے پشاور پہنچایا گیا۔

ایک ہوائی پل قائم کرکے پاک فضائیہ نے بونیر اور شانگلہ کے سیلاب زدہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لئے فوری طور پر درکار سامان کی تیز رفتار نقل و حمل کو یقینی بنایا ہے۔ ضروری خشک راشن پر مشتمل کھیپ متاثرہ خاندانوں میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ قریبی رابطہ کے ذریعے تقسیم کی جائے گی۔یہ انسانی ہمدردی کا مشن پاکستان ایئر فورس کے نہ صرف ملک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت میں بلکہ بحران کے وقت ہم وطنوں کو بروقت مدد فراہم کرنے میں بھی قوم کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کے مستقل عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔