تورغر۔ 18 اگست (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تورغر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے متاثرہ انفراسٹرکچر و عوامی نقصانات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو،اسسٹنٹ کمشنر جدبا،پولیس افسران،تحصیلدار جدبا،گرداور اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے،دورہ کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور مختلف مقامات پر …
تورغر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ،نقصانات کا جائزہ

مزید خبریں
تورغر۔ 18 اگست (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تورغر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے متاثرہ انفراسٹرکچر و عوامی نقصانات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو،اسسٹنٹ کمشنر جدبا،پولیس افسران،تحصیلدار جدبا،گرداور اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے،دورہ کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور مختلف مقامات پر قائم پولیس چیک پوسٹس کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے دریا کے کناروں اور ان گھروں کا جائزہ لیا جہاں سیلابی پانی داخل ہوا تھا تاکہ نقصانات کی مکمل رپورٹ مرتب کی جا سکے۔
علاوہ ازیں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کے لیے متعلقہ مقامات پر ایکسکیویٹر مشینری تعینات کر دی گئی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مقامی بازار اور بیسک ہیلتھ یونٹس (بی ایچ یوز) کا بھی دورہ کیا تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات اور اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔بعد ازاں،انہوں نے ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو کو متاثرہ علاقوں میں حفاظتی دیواروں،پلوں،ندیوں کی پلیوں،سڑکوں،نالوں اور دیگر انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت دی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی شیر خان خلیل نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی انتظامیہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی اور ریلیف کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور متاثرہ علاقوں میں حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔








