اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے۔ این ڈی ایم اے میڈیا ونگ کے مطابق این ڈی ایم اے نے بونیر متاثرین کے لیے امدادی سامان تقسیم کے لیے ضلعی انتظامیہ کے حوالے کر دیا ہے ، امدادی سامان کی …
این ڈی ایم اے کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھجوانے کا سلسلہ جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے۔ این ڈی ایم اے میڈیا ونگ کے مطابق این ڈی ایم اے نے بونیر متاثرین کے لیے امدادی سامان تقسیم کے لیے ضلعی انتظامیہ کے حوالے کر دیا ہے ،
امدادی سامان کی حوالگی کی تقریب میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے بھی شرکت کی۔ پیر کی صبح بونیر کے لیے روانہ کئے گئے سامان میں خیمے، کمبل،7KVA جنریٹر، ڈی واٹرنگ پمپس، راشن بیگز اور ادویات شامل ہیں۔ این ڈی ایم اے تمام متعلقہ سول اور عسکری اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کر رہا ہے۔








