ایوان بالا نے فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2024 (پی پی سی میں نئی دفعہ 297 الف کی شمولیت اور مابعد سی آر پی سی کے جدول دوم میں ترمیم) منظور کرلیا

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):ایوان بالا نے فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2024 (پی پی سی میں نئی دفعہ 297 الف کی شمولیت اور مابعد سی آر پی سی کے جدول دوم میں ترمیم) منظور کرلیا۔پیر کو ایوان بالا میں سینیٹر شہادت اعوان نے تحریک پیش کی کہ مجموعہ تعزیرات پاکستان 1860 اور مجموعہ ضابطہ فوجداری1898 میں مزید ترمیم کرنے کا بل قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور …

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):ایوان بالا نے فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2024 (پی پی سی میں نئی دفعہ 297 الف کی شمولیت اور مابعد سی آر پی سی کے جدول دوم میں ترمیم) منظور کرلیا۔پیر کو ایوان بالا میں سینیٹر شہادت اعوان نے تحریک پیش کی کہ مجموعہ تعزیرات پاکستان 1860 اور مجموعہ ضابطہ فوجداری1898 میں مزید ترمیم کرنے کا بل قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے۔تحریک کی منظوری کے بعد ایوان سے بل کی شق وار منظوری لی گئی۔شہادت اعوان نے بل ایوان میں پیش کیا جس کو ایوان نے منظور کرلیا۔