بیجنگ ۔19اگست (اے پی پی):چین نے یوکرین بحران میں شامل تمام فریقین اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ امن مذاکرات میں فعال شرکت کریں اور جلد از جلد ایسا منصفانہ اور پائیدار معاہدہ طے پائیں جو تمام فریقوں کے لیے قابل قبول ہو۔سی جی ٹی این کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماو نِنگ نےکہا کہ چین یوکرین بحران کے پرامن حل کے لیے کی …
چین کا تمام فریقین سے یوکرین بحران کے حل کے لیے امن مذاکرات میں شامل ہونے کی اپیل
بیجنگ ۔19اگست (اے پی پی):چین نے یوکرین بحران میں شامل تمام فریقین اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ امن مذاکرات میں فعال شرکت کریں اور جلد از جلد ایسا منصفانہ اور پائیدار معاہدہ طے پائیں جو تمام فریقوں کے لیے قابل قبول ہو۔سی جی ٹی این کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماو نِنگ نےکہا کہ چین یوکرین بحران کے پرامن حل کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے امریکی اور روسی صدر کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین روس اور امریکا کے درمیان مسلسل رابطے کا خیر مقدم کرتا ہے، اور دونوں ممالک کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ باہمی تعلقات بہتر بنائیں اور یوکرین بحران کے سیاسی حل کی جانب پیش رفت کریں۔









