بیجنگ۔22اگست (اے پی پی):چین کے صوبے چِنگھائی میں سِچوان-چِنگھائی ریلوے کے چِنگھائی حصے میں زیر تعمیر پل کی کیبل ٹوٹنے سے 4 افراد ہلاک اور 12 لاپتہ ہوگئے۔ شنہوا کے مطابق متعلقہ محکمے نے بتایا کہ حادثہ جمعہ کی صبح 3بجے پیش آیا ،واقعے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔یہ پل دریائے زرد (یلو ریور) پر سٹیل ٹرس آرچ ڈھانچے کے ساتھ تعمیر کیا جا رہا ہے، جس …
چین، زیر تعمیر پل کی کیبل ٹوٹنے سے 4 افراد ہلاک، 12 لاپتہ
بیجنگ۔22اگست (اے پی پی):چین کے صوبے چِنگھائی میں سِچوان-چِنگھائی ریلوے کے چِنگھائی حصے میں زیر تعمیر پل کی کیبل ٹوٹنے سے 4 افراد ہلاک اور 12 لاپتہ ہوگئے۔
شنہوا کے مطابق متعلقہ محکمے نے بتایا کہ حادثہ جمعہ کی صبح 3بجے پیش آیا ،واقعے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔یہ پل دریائے زرد (یلو ریور) پر سٹیل ٹرس آرچ ڈھانچے کے ساتھ تعمیر کیا جا رہا ہے، جس کا مرکزی حصہ رواں ماہ کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع تھی۔









