سول ہسپتال کوئٹہ میں کینسر کے مریض کی اسکوامس سیل کارسنوما کی کامیاب سرجری

کوئٹہ۔ 22 اگست (اے پی پی):سول ہسپتال کوئٹہ کے ڈیپارٹمنٹ آف اورل اینڈ میکسلو فیشل سرجری کی ماہر ٹیم نےپیچیدہ کینسر سرجری کامیابی سے انجام دی۔ مریض منہ کے کینسر (اسکوامس سیل کارسنوما، اسٹیج 4A) میں مبتلا تھا اور ایچ بی ایس ایج پازیٹو ہونے کی وجہ سے دیگر ہسپتالوں نے علاج سے انکار کر دیا تھا۔ تاہم ایس پی ایچ کی ٹیم نے یہ چیلنج قبول کیا اور انتہائی …

کوئٹہ۔ 22 اگست (اے پی پی):سول ہسپتال کوئٹہ کے ڈیپارٹمنٹ آف اورل اینڈ میکسلو فیشل سرجری کی ماہر ٹیم نےپیچیدہ کینسر سرجری کامیابی سے انجام دی۔ مریض منہ کے کینسر (اسکوامس سیل کارسنوما، اسٹیج 4A) میں مبتلا تھا اور ایچ بی ایس ایج پازیٹو ہونے کی وجہ سے دیگر ہسپتالوں نے علاج سے انکار کر دیا تھا۔ تاہم ایس پی ایچ کی ٹیم نے یہ چیلنج قبول کیا اور انتہائی مہارت کے ساتھ آپریشن مکمل کیا۔

آپریشن ڈاکٹر نظام الملک، ڈاکٹر نحمید اللہ کاکڑ اور پوسٹ گریجویٹ سرجیکل ٹیم نے کیا، جبکہ اینستھیزیا ٹیم کی سربراہی ڈاکٹر فضل نے کی۔ معاونت کے فرائض اسٹاف مارگریٹ اور ان کی ٹیم نے سرانجام دئیے۔سرجری میں ٹیومر کی وسیع کٹائی کے ساتھ کمپوزٹ منڈیبیولیکٹمی، گردن کی سطح پر منتخب ڈسیکشن (لیول 1A، 1B، 2A اور 3)، بکل فیٹ فلیپ کے ذریعے اندرونی منہ کی ریکنسٹرکشن، جبڑے کی بحالی کے لیے ریکون پلیٹ فکسیشن اور گردن کی پرائمری لیئرڈ کلوزر شامل تھی۔

ماہرین کے مطابق یہ سرجری صوبے میں اپنی نوعیت کا ایک بڑا کامیاب کارنامہ ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ بلوچستان کے ماہر ڈاکٹر اور جدید سہولیات پیچیدہ ترین کیسز کو بھی کامیابی سے سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید خبریں