رائیونڈ روڈ پرتیز رفتار کار نالہ میں گر گئی، ڈرائیور جاں بحق

لاہور۔22اگست (اے پی پی):رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر روہی نالہ میں گر گئی ۔ پولیس کے مطابق حادثہ کے نتیجے میں کار ڈرائیور جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت عطا محمد کے نام سے ہوئی ہے جو چوہنگ کا رہائشی تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ کار ڈرائیور کی تیز رفتاری …

لاہور۔22اگست (اے پی پی):رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر روہی نالہ میں گر گئی ۔ پولیس کے مطابق حادثہ کے نتیجے میں کار ڈرائیور جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت عطا محمد کے نام سے ہوئی ہے جو چوہنگ کا رہائشی تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ کار ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو ٹیموں کی مدد سے متاثرہ کار نا لہ سے نکال لی گئی ہے ۔

مزید خبریں