27.9 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان میں تیل کے تیزی سے کم ہوتے ذخائر ، ایس آئی...

پاکستان میں تیل کے تیزی سے کم ہوتے ذخائر ، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے تیل کے نئے ذخائر کی تلاش میں تیزی توانائی خودکفالت کی سمت اہم پیشرفت

- Advertisement -

اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):تیل کی دریافت کے لئے کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہے،پاکستان میں تیل کے تیزی سے کم ہوتے ذخائر کے تناظر میں نئی دریافت ناگزیر ہیں۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی )کی معاونت سے بین الاقوامی ایکسپلوریشن کمپنیوں سے رابطے کئے جا رہے ہیں۔آ ڈ یٹر جنرل آ ف پاکستان کے مطابق ملکی سطح پر دریافت شدہ تیل کے ذخائر 1,234ملین بیرل ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ پاکستان اب تک 985 ملین بیرل تیل استعمال کر چکا ہے جو دریافت شدہ تیل کا تقریباً 80 فیصد بنتا ہے۔

خیبرپختونخوا میں 94.24 ملین بیرل، سندھ میں 78.98 ملین بیرل تیل کے ذخائر باقی ہیں۔ اسی طرح پنجاب میں 74.23 ملین بیرل، بلوچستان میں صرف 1.6 ملین بیرل دریافت شدہ تیل کے ذخائر موجود ہیں۔تیل کی موجودہ پیداواری صلاحیت 60 ہزار بیرل یومیہ ہے جسے نئی دریافتوں کےذریعے بڑھایا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

امریکی اطلاعاتی ادارہ برائے توانائی کے مطابق پاکستان میں 9.1 بلین بیرل قابلِ حصول شیل آئل کے غیر استعمال شدہ ذخائر موجود ہیں،2030 تک توانائی کی طلب2.23 بلین بیرل سے بڑھ کر 3.35 بلین بیرل تک متوقع ہے۔پاکستان کا بین الااقوامی معاونت سے تیل کے نئے ذخائر کی تلاش کا فیصلہ قومی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملکی سطح پر تیل کی تلاش میں تیزی توانائی خودکفالت کی سمت اہم پیشرفت ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں