بیجنگ۔24اگست (اے پی پی):چین کے ای کامرس شعبے میں رواں سال 2025 کے پہلے 7 ماہ کے دوران مستحکم اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں مختلف مصنوعات کی آن لائن فروخت میں نمایاں ترقی دیکھی گئی ہے۔ شنہوا کے مطابق قومی ادارہ برائے شماریات نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک کی آن لائن ریٹیل سیلز میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ …
چین کے ای کامرس شعبے میں رواں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران مستحکم اضافہ

مزید خبریں
بیجنگ۔24اگست (اے پی پی):چین کے ای کامرس شعبے میں رواں سال 2025 کے پہلے 7 ماہ کے دوران مستحکم اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں مختلف مصنوعات کی آن لائن فروخت میں نمایاں ترقی دیکھی گئی ہے۔ شنہوا کے مطابق قومی ادارہ برائے شماریات نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک کی آن لائن ریٹیل سیلز میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 9.2 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل گیجٹس اور ٹریڈ ان پروگرامز نے آن لائن خریداری کو نئی رفتار دی جہاں پرسنل کمپیوٹرز کی فروخت میں 29.9 فیصد اور اسمارٹ ویئریبلز میں 28.4 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔اس عرصے کے دوران آن لائن سروس کنزمپشن میں بھی تیزی آئی جہاں سیاحت میں 24.8 فیصد، کیٹرنگ میں 16.6 فیصد اور ثقافتی و تفریحی خدمات میں 11 فیصد سالانہ اضافہ ہوا۔
وزارت تجارت نے کہا کہ صنعتوں اور ای کامرس پلیٹ فارمز کے درمیان مضبوط تعلقات نے مختلف مصنوعات کی فروخت کے نئے راستے کھولے ہیں۔ زرعی مصنوعات، الیکٹرانکس اور ٹیکسٹائلز کے لین دین میں بالترتیب 14.5 فیصد، 7.9 فیصد اور 6.5 فیصد اضافہ ہوا۔مزید برآں”سلک روڈ ای کامرس تعاون” نے خصوصی تقریبات، شراکتی اقدامات اور صنعت سے جڑنے والے منصوبوں کے ذریعے سرحد پار فروخت اور باہمی فوائد کو فروغ دیا۔اعداد و شمار کے مطابق مصر کے ایسینشل آئلز اور ازبکستانی کنفیکشنری کی آن لائن فروخت میں بالترتیب 179.2 فیصد اور 104.7 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔








