26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںبالاکوٹ، ایس ایس یوکے 2 جوان ڈیوٹی پر جاتے ہوئے ٹریفک حادثہ...

بالاکوٹ، ایس ایس یوکے 2 جوان ڈیوٹی پر جاتے ہوئے ٹریفک حادثہ میں شہید،سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک

- Advertisement -

بالاکوٹ۔ 24 اگست (اے پی پی):بالاکوٹ ڈویژن میں سکیورٹی پر مامور اسپیشل سکیورٹی یونٹ فورس کے دو جوان کانسٹیبل تاؤس اور کانسٹیبل فضل اکرم ڈیوٹی پر جاتے ہوئے ٹریفک حادثہ میں شہید ہو گئے۔شہداء کی نماز جنازہ پولیس لائنز مانسہرہ میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔اس موقع پر ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ ہمارے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

محکمہ پولیس ان کے خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔نماز جنازہ میں مانسہرہ پولیس اور ایس ایس یو فورس کے سینئر افسران سمیت بڑی تعداد میں پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ پولیس لائنز مانسہرہ میں شہداء کو سلامی دی گئی جس کے بعد ان کے جسدِ خاکی آبائی گاؤں کو روانہ کیے گئے۔حادثہ میں ایک شہری صدیق ولد عبدالرحمن بھی شہید ہوا جبکہ کانسٹیبل ابراہیم، کانسٹیبل شاہد خان سمیت16 دیگر خواتین و مرد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں