- Advertisement -
کراچی۔ 24 اگست (اے پی پی):ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز اورموٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 5مبینہ ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 2پستول بمعہ رائونڈز اور 5عدد موٹر سائیکلیں برآمدکرلیں۔
اتوا ر کو ترجمان سٹی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں اسامہ،عابد نواز، رمضان عرف رامون،زکی اللہ اور شاہد شامل ہیں۔سٹی پولیس نے ملزمان کو تھانہ بغدادی،چاکیواڑہ،کلری اور نبی بخش کی حدود سے گرفتار کیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیشی و اے وی ایل سی حکام کے حوالے کردیاہے۔
- Advertisement -
- Advertisement -