22.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںامریکا، نیوجرسی میں پاکستانیوں کا 79ویں یومِ آزادی کی شاندار پریڈ کے...

امریکا، نیوجرسی میں پاکستانیوں کا 79ویں یومِ آزادی کی شاندار پریڈ کے ساتھ منایا گیا

- Advertisement -

نیویارک ۔25اگست (اے پی پی):امریکا کی ریاست نیو جرسی کے شہر ایڈیسن میں اتوار کے روز پاکستانی نژاد امریکیوں اور دیگر کمیونٹیز کے افراد نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ پاکستان کا 79واں یومِ آزادی منایا گیا ۔ پریڈ میں مرد، خواتین اور بچے قومی لباس میں ملبوس "پاکستان زندہ باد” اور "قائداعظم زندہ باد” کے نعرے لگاتے رہے۔پریڈ کا آغاز اسیلن سے ہوا اور یہ ایڈیسن تک پہنچی، جہاں پاکستانی اور امریکی پرچموں سے سجی گاڑیاں اور فلوٹس نمایاں نظر آئیں۔پریڈ کا اہتمام نیو جرسی کی پاکستانی کمیونٹی نے کیا، جس میں ثقافتی اسٹالز، روایتی کھانے، اور قومی نغمے شامل تھے۔

تقریب میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اور نیویارک میں قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی بھی شریک ہوئے۔سفیر پاکستان نے یومِ آزادی کو قومی فخر کا دن قرار دیا اور حالیہ بنیان المرسوس میں فتح کو ایک متحد قوت کا مظہر بتایا۔ انہوں نے پاکستانی نژاد امریکیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں امریکی معاشرے میں بھرپور شمولیت اور مثبت کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔تقریب کا اختتام پاکستان اور اوورسیز کمیونٹی کے مضبوط تعلق اور ثقافتی ہم آہنگی کے عزم کے ساتھ ہوا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں