اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری کیلنڈر سال سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 3.643 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2024 کے اختتام پر پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 15.927 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 11.73 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.195 ارب ڈالر تھا۔
15 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 19.57 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 14.25 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.315 ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا ۔
کیلنڈر سال کے آغاز سے لے کر اب تک سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.525 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.11 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جو 2.31 ماہ کی درآمدات کےلئے کافی ہے۔