22.2 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا چار روزہ بنگلہ دیش کا...

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا چار روزہ بنگلہ دیش کا دورہ مکمل

- Advertisement -

ڈھاکہ۔25اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے بنگلہ دیش کا چار روزہ سرکاری دورہ مکمل کرلیا۔ پیر کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اپنے دورے کے دوران انہوں نے مشیر برائے صنعت، مشیر برائے خوراک اور مشیر برائے تجارت سے ملاقاتیں کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے مختلف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا اور وسیع شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری رہنماؤں سے تبادلۂ خیال کیا۔وزیر تجارت نے شپ بریکنگ فیسلٹی اور ایک دواساز ادارے کا بھی دورہ کیا اور ان شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بات چیت کی۔

انہوں نے بنگلہ دیشی معاشی و تجارتی حکام سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں بنگلہ دیش انویسٹمنٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایگزیکٹو چیئرمین، نیشنل بورڈ آف ریونیو، بنگلہ دیش بینک، ٹریڈنگ کارپوریشن آف بنگلہ دیش، وزارت شہری ہوابازی اور ٹریڈ اینڈ ٹیرف کمیشن کے حکام شامل تھے۔دورے کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی امور پر مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

- Advertisement -

یہ ورکنگ گروپ دونوں ممالک کے تجارتی حکام کو جوڑے گا تاکہ باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا جاسکے۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان گزشتہ شب ڈھاکا سے وطن روانہ ہوگئے۔ انہیں ائیرپورٹ پر بنگلہ دیش کے مشیر برائے تجارت، شیخ بشیر الدین نے رخصت کیا۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں