27.9 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںامریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کے زیر اہتمام سالانہ یوتھ کانفرنس ،سکالرشپ...

امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کے زیر اہتمام سالانہ یوتھ کانفرنس ،سکالرشپ ایوارڈز ڈنر ، نمایاں تعلیمی کارکردگی پر طلبہ کو سکالرشپس دی گئیں

- Advertisement -

نیویارک۔25اگست (اے پی پی):پاکستانی نژاد امریکی سیاسی گروپ امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (اے پی پی اے سی) کے زیر اہتمام سالانہ یوتھ کانفرنس اور اسکالرشپ ایوارڈز ڈنر منعقد ہوا جس کا مقصد نوجوانوں کی تعلیمی کامیابیوں کو تسلیم کرنا اور معاشرتی و سیاسی سرگرمیوں میں نوجوانوں کی شمولیت کی حوصلہ افزائی ہے۔تقریب میں ہر سال کی طرح اس بار بھی مختلف کمیونٹیز کے نمایاں طلبہ کو تعلیمی کارکردگی پر سکالرشپس دی گئیں تاکہ انہیں مزید کامیابی کے سفر پر گامزن کیا جا سکے اور خدمت عامہ میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی ہو۔

تقریب میں نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے شرکت کی جبکہ نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر فل راموس سمیت بڑی تعداد میں کمیونٹی رہنماؤں، طلبہ، سیاستدانوں اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر فل راموس نے مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں اے پی پی اے سی کے کردار کو سراہا۔اپنے خطاب میں قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے طلبہ کو ترقی کیلئے قابل قدر پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اے پی پی اے سی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان مستقبل کے قائد ہیں اور انہیں امریکا کے سماجی اور سیاسی ڈھانچے کی تشکیل میں متحرک کردار ادا کرنا چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی کامیابی جب شہری شمولیت کے ساتھ ملتی ہے تو اس سے مضبوط اور جامع معاشرے تشکیل پاتے ہیں۔تقریب کا اختتام اے پی پی اے سی کے مشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہوا جو نئی نسل میں قیادت کو پروان چڑھانے اور مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں