فیصل آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی):انسداد دہشت گردی کی عدالت کا9 مئی کیس کا بڑا فیصلہ، پی ٹی آئی کے 17 رہنماؤں سمیت 59 ملزمان کو دس دس سال قید، فواد چوہدری اور زین قریشی سمیت 34 بری۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آبادمیں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے ایک اہم کیس کا فیصلہ سنا دیااور پاکستان تحریک انصاف کے 17 مرکزی رہنماؤں سمیت 59 ملزمان کو دس دس سال قیدبامشقت جبکہ مقامی ایم پی اے سمیت 16 ملزمان کو تین تین سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔ عدالت نے اس کیس میں فواد چوہدری، زین قریشی اور دیگر 34 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔استغاثہ کے مطابق، تھانہ سمن آباد پولیس نے 9 مئی کو پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ خان کے گھر پر حملہ اور توڑ پھوڑ کرنے کے جرم میں اورنگزیب وغیرہ 109 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔
آج سرکار بنام اورنگزیب وغیرہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج جاوید اقبال شیخ نے سینیٹر شبلی فراز، سابق وفاقی وزیر عمر ایوب، سابق رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق، محمد اشرف خان سوہنا، رائے حسن نواز، رائے مرتضیٰ اقبال، سابق وزیرمسماۃ زرتاج گل، مسماۃ فرح آغا،مسماۃ فرخندہ کوکب، مسماۃ کنول شوزب، محمد احمد چٹھہ، چوہدری بلال اعجاز، چوہدری آصف علی، شکیل احمد خان نیازی، سردار عظیم اللہ خان، مہر محمد جاوید، محمدانصر اقبال اور رکن پنجاب اسمبلی ملک محمد اسماعیل عرف سیلا کو دس دس سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔فاضل جج نے اس کیس میں ثناء اللہ شامی، حماد نواز، بلال عرف لالی گجر، میاں راشد، خوش بخت رضا شاہ، نقاش عرف کاشی گجر، ملک عمر نواز، عمران عرف جنگا جٹ، میاں جواد، عبدالرحمن، دانش بھٹو، ذیشان حسن عرف شانی، اسحاق غوری میاں راشد ندیم، علی حیدر، محمد خالدتاج، عطا جیلانی، محمد جمیل، تنویر علی، احتشام، امجد شہزاد، محمد ابرار، حسن یوسف
اخلاق احمد، محمد زبیر، سفیان، محمد سرفراز، محمد عمیر، مشتاق احمد، محمد حارث، عزیر الرحمن، لقمان حیدر حذیفہ عارف، شہباز فاروق، محمد الیاس، تنویر حسین، یونس جٹ، محمد ارسلان، بابر سلطان اور محمد عمر انور کو بھی دس دس سال قید بامشقت کی سزا سنائی مقامی رکن پنجاب اسمبلی شیخ شاہد جاوید سمیت 16 ملزمان کو تین تین سال قیدبامشقت کی سزا دی گئی جن میں جبران، ابو سفیان، محسن، محمد ارسلان، افضال، طیب، اسرار شاہد اور عبدالرحمن شامل ہیں۔ اسی طرح عرفان خالد، ارسلان اقبال، شعیب بٹ، نجم الثاقب، زبیر قمر، اورنگزیب اور محمد رفیق کو بھی تین تین سال قیدبامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔دریں اثناء انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 34 ملزمان کوناکافی شواہد اور شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمے سے بری کردیا جن میں فواد چوہدری، مخدوم زین حسین قریشی، سلطان اشرف عرف پاشا، شکیل احمد جٹ، سید حماد علی شاہ، محمد یاسین جٹ، محمد امتیاز، ذوالفقار بھٹو، محمد بلال یوسف، منصب علی زین، ملک ساجد مصطفی
ملک چاند، محمد احمد صابر، محمد عمران، نوید خاں جدوں، جارج فرحان، حمزہ حاکم، محمد حمزہ ولد انعام الہٰی، محمد سلیمان، فرقان زاہد، ارسل جواد، محمد اصغر، وسیم یونس عرف چٹا، شاہد پرویز، محمد شکیل شریف، محمدکاشف اشفاق، تیمور الرحیم، محمد شاہد رشید، ماہلے خان، محمد نعیم اکرم، محمد یعقوب، مقبول احمد، ملک شرافت اور وقاص حمید شامل ہیں۔